خرد نگر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - [ کنایتا ] عقل و شعور کی بستی، احاطہ عقل، سمجھ بوجھ کا نظام۔ کیا ہے جب سیں عمل بے خودی کے حاکم نے خرد نگر کی رعیت ہوئی ہے رو بگریز ( ١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٣٧٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خرد' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگریستن' سے مشتق صیغہ امر 'نگر' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر